صوبائی حکومتیں خزانے پر سانپ بن کر نہ بیٹھیں، اختیارات نچلی سطح پر منتقل کریں: حافظ نعیم الرحمان
حکومتی فنڈز کی فراہمی اور بلدیاتی نظام کی بحالی
ملتان/مظفرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے حکومتی فنڈز کی فوری فراہمی اور بااختیار بلدیاتی نظام کی بحالی کے مطالبات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا یہی بہار ہے !
مچھیلی فارمز کے مالکان کو قرض فراہم کرنے کی ضرورت
انھوں نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب میں مچھلی فارمز کے مالکان کو بلا سود قرض دے اور متاثرہ علاقوں بالخصوص مظفرگڑھ کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس حماس کی مدد کررہا ہے: اسرائیل کا الزام
دورہ الخدمت فاؤنڈیشن اور سیلاب متاثرین سے گفتگو
جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے لنگر سرائے، مظفرگڑھ اور شیر شاہ ملتان میں متاثرین کے لئے قائم کی گئی خیمہ بستیوں کے دورہ کے موقع پر رضاکاران، متاثرین اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، اس موقع پر امیر صوبہ سید ذیشان اختر، الخدمت کے سیکریٹری وقاص انجم جعفری، قیم صوبہ صہیب عمار صدیقی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Your Saturday Under the Stars: How Will It Be?
آبی ذخائر کی بروقت تعمیر کی اہمیت
امیر جماعت اسلامی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ آبی ذخائر کی بروقت تعمیر ممکن بنائے تاکہ آئندہ اتنی بڑی تباہی سے بچا جا سکے۔ انھوں نے ملک میں واٹر مینجمنٹ سسٹم کی خامیوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ دریائے چناب پر ہیڈ محمد والا پل کی بروقت توسیع کر دی جاتی تو ملتان اور نواحی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصانات سے بچا جا سکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم سب مل کر دشمن کا مقابلہ کریں گے، حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو ’’اہم مشورہ‘‘ دیدیا
صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری
صوبائی حکومتیں خزانے پر سانپ بن کر نہ بیٹھیں، ذاتی تشہیر کی بجائے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کریں اور غیر ضروری اخراجات ختم کرکے سیلاب متاثرین کی بحالی پر پیسہ خرچ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنا ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے، شاہد خان آفریدی
صوبوں کے قیام کی پراسرار تاخیر
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی صوبہ بہاولپور اور صوبہ جنوبی پنجاب دونوں کے قیام کی حامی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب اسمبلی میں صوبوں کے قیام کی قرارداد منظور ہو چکی ہے تو اس پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا جا رہا؟
یہ بھی پڑھیں: دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد اور حالات
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 40 لاکھ کے قریب لوگ متاثر ہوئے، فصلیں تباہ ہوگئیں، جانور پانی میں بہہ گئے، مچھلی فارمز کے مالکان کا کروڑوں کا نقصان ہوا، تباہ کاریاں ابھی جاری ہیں اور اسی دوران آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے لاہور کے شہری کی Haval گاڑی چُرا لی گئی، کیسے چکما دیا؟ جانیے اور محفوظ رہیے
حکومت کے نااہل حکمرانوں کا احتساب
نااہل حکمران اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے عوام پر مسلط ہیں، ان سے جان چھڑانا ہو گی۔ حکمران محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہیں، جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرائے گی۔ عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات
حافظ نعیم الرحمان نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاران پورے پاکستان میں متاثرین کی مدد کر رہے ہیں، الخدمت کی خدمات کا اعتراف عوامی سطح سے لے کر اقوام متحدہ تک کیا گیا ہے۔








