ایشیا کپ، انڈیا نے ساڑھے 4 اوورز میں ہدف پورا کرلیا، امارات کو 9 وکٹوں سے شکست
مقابلہ کی تفصیلات
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ کے میچ میں انڈیا نے متحدہ عرب امارات کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ امارات کی ٹیم نے 58 رنز کا ہدف دیا جو انڈین ٹیم نے 4.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پرامن زندگی گزارنے کا موقع دیں۔۔۔ باجوڑ کے عوام کا دہشتگردوں کے خلاف احتجاج، انگریزی جریدے کی گمراہ کن رپورٹنگ پر شدید ردعمل
انڈیا کی بیٹنگ
امارات کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا نے جارحانہ انداز اپنایا۔ ابھیشک شرما 16 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شبمن گل نے 20 اور سوریا کمار یادیو نے سات رنز بنائے۔
امارات کی بیٹنگ
اس سے قبل اماراتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 57 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ انڈیا کی طرف سے کلدیپ یادیو نے چار اور شوم دوبے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔








