عمران خان نے علیمہ خان کے خلاف مہم کو افسوسناک قرار دے دیا

عمران خان کی علیمہ خان کے خلاف مہم پر تبصرہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے علیمہ خان کے خلاف مہم کو افسوسناک قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور سے بخارا: افغان سلطنت کی خواتین سکالرز کی زندگیاں – خصوصی نشست ابو ظہبی پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام
اڈیالہ جیل میں وکلا سے گفتگو
اڈیالہ جیل میں وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا: "میری بہنوں اور اہلیہ کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔ علیمہ خان باہر آ کر صرف میرا پیغام پہنچاتی ہیں۔ ان کے خلاف مہم افسوسناک اور ملک پر مسلط رجیم کی بزدلی اور خوف کا واضح ثبوت ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے امریکہ گئے نہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے لنچ کے بعد بلائے گئے ہیں : حیدر نقوی
بشرٰی بیگم کی کردار کشی
انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بیگم کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ بشرٰی بیگم نے آج تک مجھے کسی وزیر، ٹکٹ ہولڈر یا سینٹر کو نامزد کرنے کا نہیں کہا۔ وہ کوئی سیاسی پیغام نہیں بھیجتیں۔ وہ قید تنہائی میں ہیں، ان کا باہر کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ان کو قید و بند کی صعوبتیں صرف میری اہلیہ ہونے کی وجہ سے برداشت کرنی پڑ رہی ہیں۔ ظالم رجیم کو گمان تھا کہ بشرٰی بیگم کو میری کمزوری بنا کر استعمال کریں گے لیکن اپنے غیر متزلزل ایمان کے باعث وہ میری طاقت بن گئی ہیں۔
بشریٰ بیگم کی صحت کے مسائل
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی شاید وہ واحد خاتون ہیں جو غیر سیاسی ہیں، مگر صرف ان کے خاندان کے کسی شخص کے سیاست میں ہونے کی وجہ سے انہیں قید برداشت کرنی پڑی ہو۔ بشری بیگم کی طبعیت ناساز ہے۔ انھیں چلتے ہوئے چکر محسوس ہوتے ہیں۔ ان کے معائنے کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی ہے لیکن اب تک قبول نہیں کی گئی۔ ان کا ڈاکٹر سے ترجیحی بنیادوں پر معائنہ انتہائی اہم ہے۔