حکومت کا گیس کے کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا گیس کنکشن پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے 3 سال بعد گھریلو صارفین کے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا فیصلہ ہو گیا
نئی سفارشات کی تیاری
ذرائع کے مطابق گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔ ایل این جی ٹیرف کی بنیاد پر صارفین کو گھریلو کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے دوران گھریلو کنکشن لگانے کا عمل شروع کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے 1000 روپے مالیت کے جوتے کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا
فیس کے بارے میں معلومات
معمول کے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس 18 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ارجنٹ پالیسی کے مطابق 80 ہزار روپے فیس وصول کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔
پابندی کی تاریخ
وفاقی حکومت نے 2021 میں گیس کنکشن پر پابندی عائد کی تھی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی میں 2017 سے جمع درخواستیں التوا کا شکار ہیں۔