پنجاب حکومت نے سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا

پنجاب میں سیلابی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں سیلابی صورتحال شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ جلالپور پیروالا میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، جس کیلئے حکومت نے اب ڈرونز کی مدد بھی لینا شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھنٹے ڈیڑھ بعد میری اس سے ملاقات ہوئی، کمزور لگ رہی تھی رنگ پیلا ہوا تھا، میں نے ماتھے پر بوسہ دیا،ہماری آنکھوں میں آنسو تھے خوشی کے
ڈرونز کا استعمال
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ "پنجاب سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے ڈرون استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے، ڈرونز کو ملتان میں تعینات کر دیا گیا ہے، یہ 200 کلو تک وزن اٹھا سکتا ہے۔"
مریم نواز کا بیان
Punjab becomes the first province in the country to utilize drones for airlifting people stranded by floods. The drones have been deployed in Multan. It can carry up to 200 kg weight. pic.twitter.com/9YGA7JYd9l
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 10, 2025