فاسٹ بولر وقاص مقصود کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
وقاص مقصود کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛ نورمقدم کیس کی سماعت میں دوپہر ایک بجے تک وقفہ، عدالت کا آج ہی فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کا عندیہ
ریٹائرمنٹ کا اعلان
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 37 سالہ وقاص ٹاپ لیول پر کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 80ویں کھلاڑی بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی جانب سے چینی درآمدات پر 245 فیصد تک ٹیرف عائد کیے جانےپر چین کا رد عمل
گھریلو کرکٹ کا ریکارڈ
وقاص مقصود نے پاکستان کے لیے اپنے واحد میچ میں 1.5 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد میں پیدا ہونے والے وقاص نے 2011 سے 2023 کے درمیان 81 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔
T20I میں شرکت
وقاص مقصود نے نومبر 2018 میں دبئی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک T20I میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔








