سیلاب متاثرین سے زائد کرایہ وصول کرنے والے نجی کشتی مالکان گرفتار، مریم نواز کا پیغام

سیلاب متاثرین کے مسائل کا تدارک
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سیلاب متاثرین سے زائد کرایہ وصول کرنے والے نجی کشتی مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کردی، فیصل واوڈا
گرفتاریوں کا پس منظر
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ شکایات موصول ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ نجی کشتی مالکان کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ سیلاب متاثرین سے زائد کرائے وصول کر رہے تھے۔ ان افراد کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کی نگرانی
فلڈ ایریاز میں تمام نجی کشتیاں سخت پولیس نگرانی میں چلے گی۔ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی ٹرانسپورٹ کے کرایوں کا خرچ خود برداشت کرے گی۔