سپریم کورٹ فل کورٹ بنا کر 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سنے، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے چیئرمین کی سپریم کورٹ سے درخواست

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فل کورٹ بنا کر 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سنے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

آزاد عدلیہ کی ضرورت

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ کے خواہاں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، ملک کی بالادستی اور خودمختاری کیلئے جیل میں ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ہماری آواز کو دبایا گیا اور مزید ساتھیوں کو نااہل کیا جارہا ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو جمہوریت اور معیشت ناکام ہوگی، کیونکہ سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو معاشی استحکام بھی نہیں آئے گا۔

سیلاب متاثرین کی صورتحال

بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ میں نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ سیلاب متاثرین کو وہ سہولیات نہیں مل رہیں جو ملنی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بونیر میں 240 افراد جاں بحق، 875 گھر تباہ ہوئے، 110 کلومیٹر سڑکیں تباہ، اور 4600 مویشی ہلاک ہوئے۔ وفاقی حکومت نے 200 ٹینٹ، 5 جنریٹرز، 1420 کمبل اور 500 کلو ادویات فراہم کیں۔ سیلاب سے کوئی صوبہ اکیلا نہیں نمٹ سکتا، اور سیلاب کے دوران وفاق نے ہماری جتنی مدد کی وہ ناکافی ہے۔ دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...