بارشیں اور سیلابی صورتحال، گرڈ اسٹیشنز، فیڈرز اور بجلی کی ترسیلی لائنوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری

بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہدایت کی ہے کہ لیسکو ریجن میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے میں مارے جانے والے ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری کون تھے؟ کس کے بھائی تھے؟
افسران اور فیلڈ سٹاف کی ذمہ داریاں
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے افسران و فیلڈ سٹاف کو سسٹم میں خرابیوں کے بروقت ازالے، تنصیبات کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھنے اور حفاظتی اصولوں پر سو فیصد عمل درآمد کی سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو مسلسل بجلی کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے اور لیسکو کے افسران و ملازمین نے ہمیشہ ہر مشکل صورتحال میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو منوایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی ایک اور قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
اضافی سامان کی فراہمی کا انتظام
سی ای او لیسکو نے چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ کو اضافی سامان اور آلات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو ہیڈکوارٹرز میں قائم سنٹرل کنٹرول روم میں تمام 132 کے وی گرڈ اسٹیشنز، فیڈرز اور بجلی کی ترسیلی لائنوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
ہموار بجلی کی ترسیل کی حکمت عملی
آپریشن، کنسٹرکشن، جی ایس او اور جی ایس ای ایک جامع حکمتِ عملی اور مشترکہ ایکشن پلان کے تحت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ متوقع موسم کے دوران بجلی کی ہموار اور محفوظ ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔