مرزا آفریدی اور اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

پی ٹی آئی کے سینیٹرز کا استعفیٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے مرزا آفریدی اور اعظم سواتی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر، جلوس کے راستوں میں رکاوٹ اور ڈبل سواری پر پابندی عائد
استعفوں کا پس منظر
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز سے بھی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی ہدایت کے بعد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شوہر کے سامنے نئی نویلی دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی
مرزا آفریدی کا استعفیٰ
مرزا آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی،بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا ہوں۔
اعظم سواتی کا اقدام
دوسری جانب سینیٹر اعظم سواتی نے سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا، اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرسینیٹ کی تمام کمیٹیز سے استعفی دیا ہے، ہم استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ قانون وآئین کی حکمرانی کے لیے اب قائمہ کمٹیاں بے سود ہوچکی ہیں۔