مرزا آفریدی اور اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی
پی ٹی آئی کے سینیٹرز کا استعفیٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے مرزا آفریدی اور اعظم سواتی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری
استعفوں کا پس منظر
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز سے بھی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی ہدایت کے بعد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بند، ٹکٹیں منسوخ
مرزا آفریدی کا استعفیٰ
مرزا آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی،بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا ہوں۔
اعظم سواتی کا اقدام
دوسری جانب سینیٹر اعظم سواتی نے سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا، اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرسینیٹ کی تمام کمیٹیز سے استعفی دیا ہے، ہم استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ قانون وآئین کی حکمرانی کے لیے اب قائمہ کمٹیاں بے سود ہوچکی ہیں۔








