وزارت داخلہ کا 20 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں نئی گاڑیوں کی خریداری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے 20 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی قوم کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
گاڑیوں کی تقسیم
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق 10 ریوو ڈالے اسلام آباد پولیس اور 10 انتظامی افسران کو دیئے جائیں گے، ریوو ڈالے اسلام آباد کے تمام 8 اسسٹنٹ کمشنرز کو فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کالے شیشے رکھنے پر 6ماہ تک قید اور 50ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا؛ صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 (چوتھی ترمیم) پنجاب اسمبلی میں پیش
آپریشن ڈویژن میں نئی گاڑیاں
آپریشن ڈویژن میں تعینات ایس پیز کو بھی نئی گاڑیاں ملیں گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ایس ایس پی آپریشنز بھی ریوو ڈالے استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی جی، آپ سندورکی بات کرتے ہیں،مدھیہ پردیش میں روزانہ 25 بیٹیوں کی عصمت دری کیوں ہوتی ہے؟’’ کانگریس رہنما نے بھارتی وزیر اعظم کو کھری کھری سنا دیں ( ویڈیو دیکھیں )
دیگر افسران کے لیے گاڑیاں
ایس ایس پی انویسٹی گیشن، سیکیورٹی اور سی ٹی او بھی ریوو ڈالا استعمال کریں گے، ایس پی ڈولفن اسلام آباد پولیس ریوو ڈالے استعمال کرے گی جو اکتوبر میں سپرد کئے جائیں گے۔
ریوو ڈالے کا مقصد
وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ریوو ڈالے لینے کا مقصد افسران کو آپریشنز میں آسانی فراہم کرنا ہے، کاروں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس پیز کو آپریشنز میں دشواری کا سامنا تھا۔








