پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے جدید ووکیشنل ٹریننگ کے ساتھ سرٹیفیکیشن کا آغاز، مفاہمتی یادداشت پر دستخط
وزیرِ اعلی پنجاب کی جیل ریفارمز ایجنڈا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعلی پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد جاری، محکمہ داخلہ پنجاب کی ’’ہنرمند اسیر پروگرام‘‘ کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بونیر: گاڑی کھائی میں گر گئی، 8 افراد جاں بحق، 6 زخمی
جدید ووکیشنل ٹریننگ کا آغاز
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہنر مند بنانے کیلئے جدید ووکیشنل ٹریننگ کیساتھ سرٹیفیکیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب میں جیل خانہ جات اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ چیئرمین پی وی ٹی سی خالد مسعود چوہدری اور ڈی آئی جی پریزن سالک جلال نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کی قائم مقام امریکی سفیر سے ملاقات، اب نوجوانوں پر سرمایہ کاری کا وقت ہے: بلال بن ثاقب
شرکاء کی موجودگی
اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ڈی آئی جی کامران عادل، ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار کی خوشدامن انتقال کر گئیں
تربیتی پروگرام کی تفصیلات
مفاہمتی یادداشت کے تحت صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو جدید فنی تربیت کیساتھ سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے۔ تربیتی پروگرام میں قیدیوں کو مختلف ہنر سکھا کر مفید شہری بنایا جائے گا۔ قیدیوں کو جنرل الیکٹرک مشینری، موبائل رپیئرنگ، سلائی کڑھائی، بیوٹیشن، کمپیوٹر ایپلیکیشنز، کار مکینک، اے سی مکینک، پلمبر اور دیگر فنون کی تربیت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری سے امارات کے وزیرِ رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات
پی وی ٹی سی کی شراکت
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پی وی ٹی سی جیلوں میں ماہر اساتذہ فراہم کرے گا اور ہر تربیتی کورس کی تکمیل پر امتحان لیا جائے گا۔ تربیتی کورس اور امتحان کی کامیاب تکمیل پر قیدیوں کیلئے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے جس پر انکے جرم کی بجائے انکی قابلیت اور صلاحیت کے بارے میں تفصیلات درج ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ بحال ہونے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا
قیدیوں کے روزگار کے مواقع
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ باقاعدہ تربیت اور سرٹیفیکیشن سے قیدیوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور ہنر مند قیدی رہائی کے بعد اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں گے۔ پنجاب حکومت کا اقدام قیدیوں کو ہنر مند اور معاشی طور پر مستحکم بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی کبھی ایسے موڑ پر لے آتی ہے کہ چیزیں آپ کے اختیار میں ہوتے ہوئے بھی بے بسی عود کر آتی ہے۔ دل کی بات نہ مان کر دکھ ہوتا ہے
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا کردار
پنجاب کی جیلوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعدد انڈسٹریز کام کر رہی ہیں۔ جیلوں میں اعلیٰ معیار کے قالین، فرنیچر، جوتے، کپڑے، صابن، ٹف ٹائل، برتن، فٹ بال، ہینڈی کرافٹس اور دیگر اشیاء تیار ہو رہی ہیں۔
چیئرمین پی وی ٹی سی کا بیان
چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل خالد مسعود چوہدری کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو ہنر مند بنانا ایک مشن ہے جس پر پوری توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ پی وی ٹی سی اب تک پنجاب میں ساڑھے 7 لاکھ افراد کو مختلف ہنر سکھا چکا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔








