عدالت نے مختلف یو ٹیوب چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مختلف یو ٹیوب چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں پاکستانی زائرین کی مدد اور واپسی کیلئے سفارتی مشن متحرک
27 یو ٹیوب چینلز کا معاملہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 27 یوٹیوب چینلز کی بندش کے معاملے پر 11 یوٹیوبرز کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی 5 بار ایسوسی ایشنز کو 4 کروڑ روپے کی گرانٹ، وکلاء اور ہم ایک ٹیم ہیں: وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف 11 یوٹیوبر کی اپیلیں منظور کرلیں اور جوڈیشل مجسٹریٹ کا چینل بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ادھورا خواب
جج کا بیان
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے محفوظ فیصلہ سنایا، مطیع اللہ جان، اسد طور، عبدالقادر ودیگر کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔
مجموعی اپیلیں
جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف مجموعی طور پر 11 یوٹیوبرز نے اپیلیں دائر کی تھیں، عدالت نے زیر سماعت 11 اپیلوں کی حد تک فیصلہ سنایا۔








