متنازع پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کو انگلینڈ میں انڈے پڑ گئے ،ویڈیو بھی سامنے آ گئی

چاہت فتح علی خان پر انگلینڈ میں انڈے پھینکے گئے
انگلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) متنازع پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کو انگلینڈ میں انڈے پڑ گئے، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 25 ہزار اور کار پر 50 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ
واقعت کی تفصیلات
چاہت فتح علی خان کی یہ ویڈیو انگلینڈ کی ہے جہاں ایک سردار جی متنازع پاکستانی گلوکار کے ساتھ تصویربنوا رہے ہیں۔ تصویر بنوانے کے بعد وہ اپنے ساتھی کو چاہت فتح علی خان کے ساتھ تصویربنانے کی دعوت دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جیل اصلاحات کا ایجنڈا، 41 افسران کے پروموشن آرڈرز جاری
پہلا حملہ
اسی دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بھاگتا ہوا آتا ہے اور ان کے سرپر انڈے مار کر بھاگ جاتا ہے۔ چاہت فتح علی خان اس حرکت پر ابھی سنبھل نہیں پاتے کہ پیچھے سے دوسرا نوجوان ان کے سر پر انڈہ مار کر فرار ہوجاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
چاہت فتح علی خان کے ساتھ اس حرکت کی وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ آپ کسی سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن یہ طریقہ درست نہیں۔ آپ اس کا گانا نہ سنیں۔
چاہت فتح علی خان کو انڈے پڑ گئے انگلینڈ میں یار افسوس آپ کسی سے اختلاف کر سکتے ہو لیکن یہ طریقہ نہیں ٹھیک آپ اس کے گانے نہ سنو pic.twitter.com/rUwXFHRyAB
— Muhammad Moavia (@MoaviaPTI) September 11, 2025