حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزم گرفتار ، ایرانی ریال اور یو اے ای درہم برآمد

کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کارروائی
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی پہلگام حملے کا ملبہ ہوٹل مالکان پر ڈالنے کی کوشش ناکام ہو گئی
گرفتار ملزمان
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد یعقوب، تاج محمد، رحمت اللہ اور حکمت اللہ شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے ایرانی ریال، یو اے ای درہم اور غیر قانونی ایکس چینج سے متعلق ریکارڈ برآمد کیا گیا۔
شواہد اور مزید تفتیش
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سے 5 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ یہ ملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔