چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں بین الاقوامی کمیونیکیشن فورم کا آغاز

بین الاقوامی فورم کا آغاز
کونمنگ (شِنہوا نیوز ایجنسی) سنہ 2025 کے گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم اور چوتھے یون نان بین الاقوامی کمیونیکیشن فورم کا مکمل اجلاس چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے دارالحکومت کونمنگ میں شروع ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا چھٹی نسل کا لڑاکا طیارہ ایف 47، سب سے پہلے خریدار کون ہوگا؟ یہ اسرائیل یا برطانیہ نہیں بلکہ۔۔۔
فورم کی تفصیلات
2025 کا گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم اگلے منگل تک جاری رہے گا۔ اس کا اہتمام شِنہوا نیوز ایجنسی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ یون نان کی صوبائی کمیٹی اور یون نان صوبے کی عوامی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
شرکاء اور شرکت کا دائرہ
اس فورم میں 110 ممالک اور خطوں کے 260 سے زیادہ میڈیا اداروں، تھنک ٹینکس، سرکاری ایجنسیوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 شرکاء جمع ہوئے ہیں۔