ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100روپے کی کمی

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی، آج فی تولہ نرخ 4100 روپے گھٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 1. محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، راستے سیل
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اعلان
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 84 ہزار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے 20 ارب کا نقصان ہوا، 7 ارب فوری درکار ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
10 گرام سونے کی قیمت میں کمی
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 29 ہزار 218 روپے ہوگئی۔
عالمی سطح پر سونے کا بھاؤ
علاوہ ازیں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر اضافے سے 3618 ڈالر فی اونس ہے۔