ایتھوپیا وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، 3 مسافر گرفتار

غیر قانونی یورپی سفر کی کوشش ناکام
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایتھوپیا وزٹ ویزے کی آڑ میں سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ایف آئی اے امیگریشن فیصل آباد نے 3 مسافروں کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: کمسن پر بدترین تشدد کرنے والا گرفتار
مسافروں کی شناخت
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں عاطف شفیق، محمد سفیان اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ یہ مسافر فلائٹ نمبر FZ-356 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ایتھوپیا جا رہے تھے، جن کا تعلق منڈی بہاء الدین، گوجرانوالہ اور بھمبر سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج میں توڑ پھوڑ: پولیس کا عمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
تفتیش کے دوران مشکوک فعل
امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ انہوں نے ایتھوپیا وزٹ ویزے کی آڑ میں لیبیا جانے کا ارادہ کیا تھا، بعد ازاں لیبیا سے غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
مزید کارروائی
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹوں کی نشاندہی کیلئے مسافروں کو کمپوزٹ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔