عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
پاکستان اور عراق کی فضائیہ کے درمیان تعاون
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور عراق کی فضائیہ نے آپریشنل ہم آہنگی مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ مشقوں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس فراڈ قوانین میں نرمی کی منظوری دے دی
عراقی فضائیہ کا دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق عراق کی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موہنند غالب محمد رعدی الاسدی کی قیادت میں دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا، وفد کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں خاص طور پر مشترکہ تربیت، صلاحیتوں میں اضافہ اور ایوی ایشن انڈسٹری میں پیشرفت پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے کارکنوں کی لاشیں کون چھپا رہے تھے ، مطیع اللہ جان کیخلاف مقدمہ کس کے حکم پر بنا ۔۔؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
تاریخی تعلقات کا اجاگر
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس موقع پر پاکستان اور عراق کے درمیان مذہبی و تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہی رشتے دونوں ممالک کی فضائیہ کے دیرینہ تعلقات کی بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بی بی سی کی ٹرمپ سے معذرت، 1 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے سے انکار
عراقی فضائیہ کے لیے تعاون کا عزم
انہوں نے عراقی فضائیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ پاک فضائیہ تربیت اور استعداد کار بڑھانے میں عراقی فضائیہ کی بھرپور معاونت جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور وزیر اعظم کا جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ
مشترکہ مشقوں پر اتفاق
دونوں فضائیہ کے سربراہان نے مشترکہ مشقوں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق کیا تاکہ آپریشنل ہم آہنگی مزید مستحکم ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں لڑکیوں کو اوباش نوجوانوں سے بچانے کے لیے خواتین اہلکار تعینات کی گئیں تو لڑکوں نے پولیس والیوں سے ان کے ہی نمبر مانگنا شروع کر دیے۔
عراقی فضائیہ کے کمانڈر کا شکریہ
عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی وژنری قیادت کو سراہا اور اسے خطے کی جدید، پیشہ ورانہ اور ٹیکنالوجی سے لیس فضائی قوت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بونا بھی تو ہے یہ، جسپریت بمراہ نے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
عراقی فضائیہ کے تربیتی نظام کی بہتری
انہوں نے عراق میں فضائی تربیتی نظام کو ازسرِ نو ترتیب دینے کے عزم کا اظہار کیا اور اس ضمن میں پاک فضائیہ سے مدد کی خواہش ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو پی سی اے کی جانب سے نائب صدر صادق الاسلام کے لئے تعزیتی نشست
پاک فضائیہ کے تجربات سے استفادہ
انہوں نے کہا کہ عراقی فضائیہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کی مہارت اور تجربے سے براہِ راست استفادہ کرنا چاہتی ہے اور ایک جدید تربیتی ڈھانچہ قائم کرنے میں پاک فضائیہ کی رہنمائی کو انتہائی قیمتی سمجھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہدا ءکی ماؤں کے احسانات کے مقروض ہیں، بیان کرنے کیلیے الفاظ نہیں: مریم نواز
قومی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ
لیفٹیننٹ جنرل موہنند غالب الاسدی نے قومی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے تخلیقی اقدامات اور ملکی استعداد سے گہرا تاثر لیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق بھی ایسا ہی ایک نظام قائم کرنے کا خواہاں ہے جس میں تعلیمی ادارے، صنعت اور عسکری ضروریات ایک چھتری تلے منسلک ہوں۔
نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر کا دورہ
بعد ازاں وفد نے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پی اے ایف سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا گیا۔








