اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 9ملزم گرفتار ، 1کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

ایروین کی کاوشیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان گرفتار کر کے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 153 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر نیا امیج اسکیم، کس طرح ڈیٹا اور او ٹی پیز چرائے جاتے ہیں؟ ماہرین نے خبردار کردیا
گرفتاریوں کی تفصیلات
ترجمان کے مطابق کاک پل اسلام آباد کے قریب 2 مسافروں کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 76 گرام چرس اور 245 گرام کلونزوپام ڈراپس برآمد کئے گئے، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی نے بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
لاہور کی کارروائیاں
لاہور میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے 210 گرام وزنی 35 عدد کوکین بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔
حیات آباد پشاور میں واقع کوریئر آفس میں لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 536 گرام وزنی 890 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی شکست خوردہ وزیراعظم،صرف دھمکیاں دے سکتا ہے:وفاقی وزیراطلاعات
دیگر مقامات پر کامیابیاں
پشین کے علاقے یارو میں موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 15 کلو چرس برآمد کی گئی۔
حب روڈ کراچی کے قریب گاڑی سے 116.400 کلو چرس برآمد کی گئی، 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔
چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4 کلو افیون اور 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔
مزید اقدامات
پشین کے علاقے یارو میں ایک اور کارروائی کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 15 کلو چرس برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔