مصری سرزمین پر کسی بھی حملے کے تباہ کن نتائج ہوں گے، مصر کا واشنگٹن کو انتباہ
مصر کا سخت پیغام
قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر نے امریکہ کو سخت پیغام دیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مصر کی سرزمین پر قطر کی نوعیت کا کوئی حملہ کیا تو اس کے "تباہ کن نتائج" نکلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ڈی چوک میں پولیس کی شیلنگ – تازہ ترین صورتحال دریافت کریں
مصر اور اسرائیل کے تعلقات
لبنانی روزنامہ الاخبار کے مطابق، مصر اور اسرائیل کے درمیان رابطے اس وقت کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے تحت قائم فوجی رابطہ کمیٹی کی سطح تک محدود ہوچکے ہیں، اور یہ 40 سال میں سب سے نچلے درجے پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی، مسافروں کا ہنگامی انخلا
غزہ میں انسانی امداد
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی بڑھانے کے لیے قاہرہ کی درخواستوں کو مسلسل نظر انداز کیے جانے پر مصر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کی بحالی پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کا ایٹمی صلاحیت کے حامل کم فاصلے تک مار کرنے والے ’پرتھوی ٹو‘، ’اگنی ون‘ اور آکاش میزائل کے ’کامیاب تجربے‘ کا دعویٰ
دفاعی ذمہ داریاں
وائی نیٹ نیوز کے مطابق مصری حکام نے واضح کیا ہے کہ وہ فلسطینی دھڑوں کی قیادت کو اپنی سرزمین پر جگہ دینے اور ان کی حفاظت کرنے کے پابند رہیں گے۔ ایک مصری ذریعے کا کہنا ہے کہ دوحہ پر حالیہ حملہ دراصل اس اسرائیلی کارروائی کا متبادل ہوسکتا ہے جو ترکی میں ناکام بنائی گئی تھی۔
قطری میڈیا کی رپورٹ
دوسری جانب قطری میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی اُس طویل مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد دوحہ کے غزہ میں کردار کو کمزور کرنا ہے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے قطر پر حماس کی مالی معاونت کے الزامات بھی اسی سلسلے کی کڑی بتائے جارہے ہیں۔








