جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کشتی الٹنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق

سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کا واقعہ

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) بہاولنگر میں چک لالیکا کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، جس میں سوار 20 افراد کو بچا لیا گیا، 2 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ جنوبی پنجاب سیلاب سے بری طرح متاثر ہے، متاثرین سیلاب جان بچانے کیلئے کشتیوں میں سوار ہو کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ 2 دن میں کشتی الٹنے کے چار مختلف واقعات میں اب تک 8 افراد جاں بحق جبکہ 67 افراد کو بچا لیا گیا، لاپتا افراد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ابدالی میزائل کا تجربہ

جلال پور پیر والا میں کشتی ڈوبنے کے واقعات

جلال پور پیر والا میں گذشتہ رات کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 19 افراد سوار تھے، جن میں سے 18 افراد کو بچا لیا گیا۔ لاپتا ہونے والی ایک بچی کی لاش آج صبح ملی۔ جلال پور پیر والا کے علاقہ موضع ماہانہ سندیلہ میں کشتی الٹنے کے ایک اور واقعے میں کشتی میں سوار 28 افراد میں سے 19 کو بچا لیا گیا، ڈوبنے والے 5 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 4 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری حویلی میں ہزار مسلمان اکٹھے ہو گئے تھے، جس کو جیسے جیسے موقع ملتا رہا پاکستان جاتے رہے، ہمیں بھی پیغام ملا کہ نکل جاؤ ورنہ مارے جاؤ گے.

مظفر گڑھ اور علی پور کے حادثات

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے لتی ماڑی میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے دس افراد کو بچا لیا گیا۔ ایک اور واقعے میں بہاولنگر میں دریائے ستلج چک لالیکا کے قریب کشتی کی الٹنے سے ڈوبنے والے 20 افراد کو ریسکیو ٹیم نے بچا لیا، اور لاپتا 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعظم کا واقعے پر ردعمل

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو حکام کو ہدایت کی کہ گمشدہ 2 افراد کو جلد تلاش کیا جائے۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہائی الرٹ رہنے اور صوبوں سے تعاون جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...