اس نازک گھڑی میں پاکستان قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان کا قطر کی حمایت میں بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر سے واپسی پر پیغام جاری کردیا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ان کا کہنا تھا کہ قطر پر اسرائیل کے بھیانک حملے کے بعد میں آج پاکستان کی جانب سے مضبوط یکجہتی اور حمایت کے اظہار کے لیے دوحہ گیا اور وہاں اپنے عزیز بھائی شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں تیزی سے قبضہ زلزلے سے کم نہیں، ملیحہ لودھی
وزیر اعظم کی مذمت
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی اس کھلی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔ میں نے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو یقین دلایا کہ اس نازک گھڑی میں پاکستان قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
سوشل میڈیا پیغام
I visited Doha today to express Pakistan’s strong solidarity and support with my dear brother the Amir, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, and the resilient brotherly people of Qatar after Israel’s heinous attack on Doha on Sept 9.
Pakistan has strongly condemned this blatant…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2025