ایک چیز واضح ہے القادر کیس میں ضمانت ہو جائے تو عمران خان رہا ہو جائیں گے، علیمہ خان

علیمہ خان کا عمران خان کے بارے میں بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ایک چیز واضح ہے کہ اگر القادر کیس میں ضمانت ہو جائے تو عمران خان رہا ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رکشے کا لالچ اور ‘جلتے پٹاخے’ پر بیٹھنے کی شرط: وہ مذاق جو بیروزگار نوجوان کی جان لے گیا
میڈیا سے گفتگو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکرپٹ بڑا واضح ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ توشہ خانہ میں عمران خان کو سزا ہو تو اس کیس میں ضمانت دے دیں لیکن یہ انصاف نہیں ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ القادر صرف 3 منٹ کا کیس ہے، جو توشہ خانہ کیس لگایا ہوا ہے وہ بھی غیر قانونی طور پر لگایا گیا ہے۔ یہ لوگ جانتے ہیں کہ اگر القادر کیس لگا دیا تو انصاف دینا ان کی مجبوری بن جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے ایک بار پھر فلاپ ہونے کے باوجود پشاور نے ملتان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دے دیا
علیمہ خان کی رائے
علیمہ خان نے کہا کہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف 300 کیسز بنائے گئے ہیں۔ 26ویں ترمیم صرف عمران خان کے لئے لائی گئی ہے، لیکن یہ یاد رکھیں کہ اس کے اثرات پورے ملک پر پڑیں گے۔ پاکستان میں بہت زبردست ججز بھی ہیں، جنہوں نے ان کی گرو کورٹس میں جانے سے انکار کیا ہے، اور وہ اپنے ضمیر کی آواز پر کھڑے ہوئے ہیں۔ باقی ججوں کو بھی اپنے ضمیر کی آواز پر فیصلہ کرنا ہوگا، ورنہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی جیسے جسٹس منیر کو یاد رکھا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان
ہمیں ایک چیز واضح ہے کہ عمران خان کے خلاف صرف ایک القادر کیس ہے، اس میں اگر ان کی ضمانت ہو جائے تو وہ رہا ہو جائیں گے۔ اسکرپٹ بڑی واضح ہے، یہ چاہتے ہیں توشہ خانہ میں عمران خان کو سزا ہو تو اس کیس میں ضمانت دے دیں لیکن یہ انصاف نہیں ہے، علیمہ خان pic.twitter.com/qbCwoGHCEn
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) September 11, 2025