مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ

سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے رکن صوبائی اسمبلی رانا طاہر اقبال کے ہمراہ شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور کے مقامی ہال میں سیلاب متاثرین میں راشن سمیت دیگر اشیاء ضروریہ تقسیم کیں۔ صوبائی وزیر نے سیلاب متاثرین میں 500 راشن بیگز تقسیم کیے، جن میں آٹا، دالیں، چینی، گھی، سرف، صابن، سوئیاں، دودھ، نمک، سرخ مرچ و دیگر اشیاء ضروریہ شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر شرقپور، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر و دیگر ضلعی افسران اور سیلاب متاثرین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اورمجرم ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا:وزیر اعلیٰ پنجاب
امدادی کارروائیوں کی بریفنگ
صوبائی وزیر نے ریسکیو، میڈیکل، لائیو سٹاک و دیگر محکموں کی جانب سے قائم کیے گئے کیمپس میں امدادی کارروائیوں پر بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر و دیگر ضلعی افسران نے سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر صوبائی وزیر کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب متاثرین تک کھانا، صاف پانی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سیلاب متاثرین نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی جانب سے سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ مجیب قتل کیس کا فیصلہ سنانے والے سابق چیف جسٹس گرفتار
ضلع انتظامیہ کی شاباش
سہیل شوکت بٹ نے بہترین اور بروقت امدادی کارروائیوں پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کو شاباش دی۔ صوبائی وزیر نے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی جان و مال کے تحفظ کیلئے حکومت پنجاب دن رات کوشاں ہے، وزیر اعلیٰ کی مثالی قیادت سے سیلاب کے نقصانات میں کمی ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، انتظامیہ و پولیس کے بروقت انتظامات کی بدولت بڑے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: بحرین اسریتی خوڑ میں پانی کے بہاؤ سے سڑک کو نقصان، ٹریفک کی روانی متاثر
محکمہ سوشل ویلفیئر کی کردار
سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر اور این جی اوز کو آن بورڈ لے کر لاکھوں خاندانوں میں راشن، ادویات، کپڑے، بستر سمیت دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں تقسیم کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ سیلاب متاثرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ وزٹ جاری ہیں اور سیلاب متاثرین کو علاج معالجہ اور ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے اغوا امریکی شہریت کی حامل لڑکی جھنگ سے بازیاب، ملزم گرفتار
قوم کا آزمائش کا وقت
بعد ازاں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت پوری قوم کی آزمائش کا ہے، سیلاب زدگان کی بحالی پوری قوم کا فریضہ ہے، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب زدگان بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
پچھلے سال کی کامیابیاں
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیڈرشپ میں ہم نے ایک سال چار مہینوں میں دہائیوں کی گندگی کو صاف کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور اینڈ بیت کے بے شمار اقدامات پر عملدرآمد جاری ہے۔