رجسٹرار سپریم کورٹ نے وفات پا جانے والی ججز کی بیوہ کو سیکیورٹی کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔
پاکستان میں ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رجسٹرار سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ریٹائرڈ ججز کو تین تین پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والا نام نہاد تجزیہ محض پرانی پروپیگنڈا کہانیوں کی نئی شکل ہے، جسے غیر ملکی تبصرے کا لبادہ پہنا دیا گیا ،پی ٹی آئی کا اعلامیہ
وفات پا جانے والے ججز کی بیوہ کی سیکیورٹی
روزنامہ جنگ کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپنے خط میں کہا کہ وفات پا جانے والے ججز کی بیوہ کو بھی تین اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی مہیا کی جائے، سیکیورٹی اہلکار متعلقہ ڈی پی او کے ماتحت ہی ہوں گے۔ متعلقہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔
خط کی تنسیخ اور عملدرآمد
رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی منظوری سے مراسلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ تمام صوبائی چیف سیکریٹریز، اور تمام آئی جیز کو بھی خط کی کاپی بھجوا دی گئی۔








