ایشیا کپ: ہانگ کانگ نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دے دیا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: ہانگ کانگ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے
میچ کا جائزہ
ابوظبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں ہانگ کانگ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔ایشیا کپ میں گروپ بی کے مقابلے میں بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ہانگ کانگ کی کارکردگی
ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سکور کیے۔ نزاکت خان 42 اور ذیشان علی 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ یاصم مرتضیٰ نے 28، بابر حیات نے 14 رنز سکور کیے۔
بنگلادیش کی بولنگ
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد، تنزیم حسن اور رشاد حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔