پاکستان اور بھارت کا میچ قریب آتے ہی ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا

پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹس کی بڑھتی ہوئی طلب

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کا میچ قریب آتے ہی ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔منتظمین کے مطابق میچ کے 90 فیصد ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور جنرل انکلوژر کے تقریباً تمام ٹکٹس بھی شائقین خرید چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس وارڈنز کے لیے سڑک اے سی والے کیبن بنا دیے گئے، ویڈیو

ٹکٹس کی قیمتیں اور دستیابی

پاک بھارت میچ کے لیے جمعرات کی شام تک دستیاب ٹکٹس کی کم از کم قیمت 750 درہم (تقریباً 57 ہزار پاکستانی روپے) تھی جبکہ پریمیئم ٹکٹ 3500 درہم (تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہیں۔پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی تعداد اب انتہائی محدود ہے، البتہ شائقین کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیدیم کے قریب بنائے گئے ٹکٹس باکس میں بھی ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں۔

نئی آن لائن ونڈو کا آغاز

ٹکٹس کی دستیابی کو مزید آسان بنانے کے لیے منتظمین نے جمعرات کی شام نئی آن لائن ونڈو بھی کھول دی تھی تاکہ شائقین بروقت اپنی نشستیں یقینی بنا سکیں۔ دبئی میں پاک بھارت میچ شائقین کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ مقابلہ قرار دیا جاتا ہے، یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا。

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...