سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان کی اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر پر حملوں کی مذمت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مذمت
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کی مذمت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں 36 روپے فی کلو کمی
پاکستان کا مطالبہ اور ہنگامی اجلاس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے مطالبے پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مذمتی بیان برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا اور یہ بیان تمام 15 اراکین، بشمول اسرائیل کے اتحادی امریکا کی منظوری سے جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی نارکوٹکس اور نیوی کی مشترکہ کارروائی، 28 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
قطر کی خود مختاری کی حمایت
بیان میں سلامتی کونسل نے قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی اور غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کو اولین ترجیح رکھنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
امریکا کا موقف
واضح رہے کہ امریکا عام طور پر اقوام متحدہ میں اسرائیل کا تحفظ کرتا ہے لیکن اس بار سلامتی کونسل کے بیان کی حمایت سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حملے پر ناراضگی ظاہر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف صحافی الطاف حسن قریشی کی اہلیہ انتقال کر گئیں
پاکستان کا اعتراض
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیلی حملے کو یو این چارٹر اور قطر کی سلامتی کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے صرف قطر نہیں بلکہ عالمی امن کو نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سفاک شخص کا اپنی 2 کم عمر سوتیلی بیٹیوں پر بدترین تشدد
حملے کی تفصیلات
اسرائیل نے منگل کے روز کیے گئے حملے میں حماس کی سیاسی قیادت کو نشانہ بنایا تھا، اس حملے میں سینئر حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے، ان کے دفتر کے ڈائریکٹر سمیت 6 افراد شہید ہوئے، تاہم اس حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا بڑا معاشی نقصان ہوگیا
امریکا کا ایک طرفہ اقدام قرار
دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکا نے اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اقدام کو یکطرفہ قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ، بلاول بھٹو
قطری وزیراعظم کا ردعمل
قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ پر اسرائیلی حملہ کو سفارتکاری کی توہین اور امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دوحہ پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے غیر ملکی دورے، پہناوے کی ہوشربا قیمت سامنے آگئی
قطر کی سفارتی کوششیں
انہوں نے سلامتی کونسل کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
خونریزی کے خاتمے کے لیے عزم
انہوں نے واضح کیا کہ وہ خونریزی روکنے کے لیے اپنے انسانی اور سفارتی کردار کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: والدین سروائیکل کینسر کی ویکسین پر اعتماد کریں اور بچیوں کو لازمی طور پر لگوائیں: وزیر تعلیم پنجاب
امریکی ٹی وی پر انٹرویو
اس سے قبل قطر کے وزیراعظم نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور قافلے کیساتھ اسلام آباد کیلئے روانہ، بشریٰ بی بی بھی ہمراہ ہیں
امریکا کی مذمت
امریکا نے قطر پر اسرائیلی حملوں کی مضحکہ خیز انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر پر حملہ افسوس ناک ہے لیکن حماس کا پیچھا کرنا جائز ہدف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی ہوگی اور نہ ہی مدرسوں کو بند کیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی علامہ اویس شاہ نورانی کو یقین دہانی
امرییکا کی حمایت
امریکا کی سفیر ڈوروتھی شیا نے اسرائیل کے حماس کے تعاقب میں کیے گئے حملوں کی حمایت کی اور حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا۔
حماس کے خلاف کارروائیاں جائز
امریکی سفیر نے یہ مؤقف بھی دہرایا کہ حماس کا پیچھا کرنا ایک جائز اور اہم ہدف ہے جس کی حمایت کرتے ہیں۔








