1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی کا آج 60 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے

میجر عزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی کا آج 60 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔ قوم کے بہادر سپوت نے جرات و شجاعت کی لازوال داستان رقم کی، بزدل دشمن نے حملہ کیا تو اس کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونیا گاندھی کی طبیعت خراب، اسپتال داخل
طلوعِ شہرت: بچپن اور فوجی خدمات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جنگ ستمبر کے ہیرو میجر عزیز بھٹی 16 اگست 1928ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان واپس آ کر گجرات کے گاؤں لادیاں میں رہائش پذیر ہوا۔ انہوں نے بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ 17 پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
جنگ 1965ء میں بہادری
1965ء کی جنگ میں لاہور کا محاذ بھی خاصا گرم رہا، بھارت نے ارضِ پاک پر جب شب خون مارا تو میجر عزیز بھٹی کو برکی سیکٹر پر دشمن کی پیش قدمی روکنے کا حکم ملا۔ بطور کمپنی کمانڈر، میجر عزیز بھٹی نے خود فارورڈ ٹروپس کے ساتھ رکھا، 6 ستمبر سے 12 ستمبر تک ان کی کمپنی نے دشمن پر تابڑ توڑ حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت کے بعد پاکستانی باکسر کا بھارتی باکسر پر تابڑ توڑ حملہ، پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔
شہادت کی گھڑی
میجر عزیز بھٹی نے اپنی کمپنی سمیت 6 دن اور راتیں لگاتار دشمن کو نہ صرف روکے رکھا بلکہ بدترین شکست سے بھی دوچار کیا۔ لاہور کا یہ محافظ دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گیا اور دشمن کو ایک قدم بھی آگے نہ بڑھنے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ مریم نوازنے جامع پلان طلب کر لیا
نشانِ حیدر سے نوازا گیا
12 ستمبر کو دشمن کے ایک ٹینک کا گولا میجر عزیز بھٹی کے بائیں شانے پر لگا اور وہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔ بے مثال شجاعت کے اعتراف میں میجر عزیز بھٹی شہید کو سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا
افواج پاکستان کی جانب سے خراج عقیدت
افواج پاکستان کی جانب سے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کی 60 ویں برسی کے موقع پر ان کی لازوال قربانی اور غیر معمولی بہادری کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد مرزا (چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی)، ایڈمرل نوید اشرف (چیف آف نیول اسٹاف) اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مشترکہ طور پر میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی کو قوم کیلئے جرات، عزم، ایمان اور قومی وفاداری کی روشن مثال قرار دیا۔
یادگاری تقریب
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 1965ء کی جنگ کے دوران میجر عزیز بھٹی شہید نے لاہور کے قریب برکی سیکٹر کا جرات مندی سے دفاع کرتے ہوئے مسلسل پانچ دن اور راتیں دشمن کے شدید حملوں کے خلاف فولادی دیوار بنے رہے۔
دوسری جانب گجرات میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے مزار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی 17 ڈویژن میجر جنرل اظہر یاسین نے میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر شہید کے بلندی درجات اور ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔