برازیل کے سابق صدر مجرم قرار، 27 سال قید کی سزا کا اعلان

برازیل کی سپریم کورٹ کا فیصلہ
براسیلیا(ڈیلی پاکستان آن لائن) برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر بولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں 27 سال اور تین ماہ قید کی سزا بھی سنادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس صدی کے آخر تک ایک تہائی جانداروں کی معدومی کا خظرہ، نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی
فیصلہ کی تفصیلات
برازیلین سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے چار ججز نے سزا کے حق میں فیصلہ سنایا جبکہ ایک جج نے انہیں تمام الزامات سے بری کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کے نام پر اتفاق نہ ہونے پر والدین نے طلاق کا مقدمہ دائر کردیا
بولسونارو کی عدم موجودگی
گھر میں نظر بند سابق صدر بولسونارو عدالت میں پیش نہیں ہوئے، بولسونارو کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: What Happens When the Judiciary Validates Martial Law? Are Judges Not Bound by the Constitution? – Chief Justice
فل کورٹ کا مطالبہ
کیس کی سماعت کیلئے 11 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست پر نوٹس جاری
امریکی صدر کی رائے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی سزا مایوس کن قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ برازیلین سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر متوقع ہے۔
مظاہرے
دوسری جانب عدالتی فیصلہ کے بعد سابق برازیلین صدر بولسونارو کے حق میں برازیل کے متعدد شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔