عمان کے قریب کشتی حادثے میں 19 پاکستانی لاپتہ، ایک شخص زندہ بچا
عمان کے قریب کشتی حادثہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمان کے قریب کشتی حادثے میں 19 پاکستانی ڈوب گئے، جو تاحال لاپتہ ہیں جبکہ ایک پاکستانی کو زندہ بچایا جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: مریضوں کو مفت ادویات دیں نہیں تو گھر بھیج دیں گے، کارکردگی نہ دکھانے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
حکومتی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے عمان کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق 20 پاکستانیوں پر مشتمل کشتی 7 ستمبر کو طوفان کی نذر ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان کا بیان
حادثے کی تفصیلات
حادثے کے دوران کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام مسافر سمندر میں کود گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکہ، 3 افراد زخمی
زندہ بچ جانے والے شخص کی کہانی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی حادثے میں صرف ایک شخص حامد اللہ خان کو زندہ بچایا گیا جسے ایک بحری جہاز نے ریسکیو کیا۔ بچائے گئے پاکستانی کو عمانی حکام نے حراست میں لے لیا ہے اور پاکستانی سفارتخانہ اس کی وطن واپسی کے انتظامات میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور چین کے درمیان ٹیرف وار، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کشتی کا سفر
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کشتی گوادر سے ایران کے راستے عمان کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ زندہ بچ جانے والے حامد اللہ خان نے اپنے 19 ساتھیوں میں سے 11 کی شناخت فراہم کردی ہے، تاہم باقی لاپتا افراد کے بارے میں مزید معلومات کے لیے عمانی وزارت خارجہ سے رابطہ جاری ہے.
سرگرمیاں اور رابطے
وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کے مطابق واقعے کی مکمل تفصیلات کا انتظار ہے جب کہ پاکستانی مشن عمانی پولیس اور امیگریشن حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔








