حکومت کس طرح کی پالیسیاں بنا رہی ہے؟پالیسیوں سے 60سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے، آئینی بنچ کے سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں ریمارکس

سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ حکومت کس طرح کی پالیسیاں بنا رہی ہے؟ پالیسیوں سے 60سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف کیوں اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

شرکاء کا موقف

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی آئینی بنچ میں سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔

وکیل عاصمہ حامد نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے 2 پیراگراف میں تضاد ہے، ایک پیراگراف میں کہا گیا کہ ٹیکس نہیں لگے گا، اور دوسرے میں کہا گیا کہ لگے گا۔ عدالت نے کہا کہ سپر ٹیکس میں آپ کمپنیوں سے ٹیکس لے رہے ہیں، نقصان لوگوں کا ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ نے سوشیو اکنامک ریفارمز کے ذریعےحقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی:صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ

عدالت کی بات چیت

جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ حکومت کس طرح کی پالیسیاں بنا رہی ہے؟ پالیسیوں سے 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پروویڈنٹ فنڈز میں کٹوتی بھی ہوتی ہے؟ کیا فنڈز بیواؤں کو بھی جاتا ہے؟

یہ اعتراض کہیں اٹھایا کہ ایسے ہی درخواست دائر ہو گئی؟ وکیل عاصمہ حامد نے کہا کہ شوکاز نوٹس کیا گیا تھا جس پر یہ درخواست آئی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ یہ تو "آبیل مجھے مار" والی بات ہو گئی۔

ایف بی آر کا نقطہ نظر

وکیل ایف بی آر نے کہا کہ سیکشن 4 سی اور 9 کو ملا کر پڑھا جائے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ان دونوں سیکشنز کو ایک ساتھ پڑھنے کا مقصد کیا تھا؟ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ایکٹ کے تحت کیا ٹیکس ریٹ فکس ہوتا ہے؟ وکیل نے کہا کہ 1979 کے آرڈیننس کے بعد ایک ترمیم آئی ہے، اس میں فکس ہوتا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت پیر صبح ساڑھے 9 تک ملتوی کردی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...