سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ

تبدیلی کا پس منظر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک وہیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت 10 لاکھ روپے تک گرا دی
وزیر صحت کی ہدایات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔ پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ یہ فیصلہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعلقہ نمائندوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے وارننگ جاری کردی
طلباء کے مفاد میں فیصلہ
وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں طلبا و طالبات کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ ری شیڈول کیا، ایم ڈی کیٹ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ طلبہ کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔
نیا شیڈول
واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ پہلے 5 اکتوبر 2025 کو منعقد ہونے والا تھا تاہم ری شیڈول کے بعد ٹیسٹ اب 26 اکتوبر 2025 بروز اتوار کو ہوگا۔