تمنا بھاٹیا کس کے لیے بہترین لائف پارٹنر بننے کی تیاری کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

تمنا بھاٹیا کی محبت کی تلاش

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی آئندہ زندگی میں کسی خوش نصیب شخص کے لیے ایک بہترین لائف پارٹنر بننے کی تیاری کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ

بریک اپ کے بعد خود کی بہتری

تمنا بھاٹیا جو وجے ورما سے بریک اپ کے بعد اب اپنی شخصیت پر کام کر رہی ہیں نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، ’میں چاہتی ہوں کہ میرا آنے والا پارٹنر یہ سوچے کہ اس نے پچھلے جنم میں کوئی نیکی کی ہوگی جو میں اس کی زندگی میں آئی۔ جو بھی شخص میرے نصیب میں ہوگا، میں اس کے لیے خود کو بہتر بنا رہی ہوں۔ اب تو صرف یہ چاہتی ہوں کہ یہ ’پیکج‘ جلدی آ جائے۔‘

یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاسی صورتحال، وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کردیا

نیا شو "ڈو یو وانا پارٹنر"

اداکارہ اس وقت ایمیزون پرائم ویڈیو کے نئے شو ”ڈو یو وانا پارٹنر“ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ ڈائنا پینٹی بھی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ یہ سیریز دو بہترین دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے جو مل کر بزنس شروع کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں اور کاروبار کے نشیب و فراز کا سامنا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قازقستان کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

ڈائنا پینٹی کا کاروباری نظریہ

ڈائنا پینٹی نے بتایا کہ اس شو پر کام کرنے کے بعد ان کا نظریہ بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ بہترین دوستوں کو کبھی بزنس ساتھ نہیں کرنا چاہیے، لیکن اس شو کے بعد محسوس ہوا کہ شاید یہ ممکن ہے۔ جب دوست کے ساتھ کام کرتے ہیں تو بہت سی باتیں خود بخود سمجھ آ جاتی ہیں، بار بار سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑتی اور وقت بھی بچتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل، 1980 کے قواعد بحال

دوستی اور کاروبار

ادھر تمنا نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی قریبی دوست کو کئی بار اپنے ساتھ بزنس کرنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ہر بار انکار کر دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میری سب سے قریبی دوست بلی ایک میک اَپ آرٹسٹ ہے۔ میں نے اسے کئی بار کہا کہ ہم مل کر میک اَپ برانڈ شروع کرتے ہیں لیکن وہ مانتی ہی نہیں۔ میں اپنی ایک دوست کو قائل نہیں کر پا رہی اور یہاں پوری قوم کو قائل کر رہی ہوں کہ اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ بزنس کرو۔‘

یہ بھی پڑھیں: بجٹ پر آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا اور عوام کو بھی ریلیف دیں گے: احسن اقبال

شاہد کپور کے ساتھ نئی فلم

پیشہ روانہ محاذ پر تمنا کا نیا شو ”ڈو یو وانا پارٹنر“ ریلیز ہو چکا ہے جس میں ان کے ساتھ ڈائنا پینٹی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

تمنا کی آنے والی پروجیکٹس

اس کے علاوہ تمنا جلد ہی شاہد کپور کے ساتھ فلم ”رومیو“ میں نظر آئیں گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ایک ساتھ کسی فلم میں کام کر رہے ہیں۔

مزید برآں، تمنا بھاٹیا فلم ”رینجر“ میں بھی جلوہ گر ہوں گی جس میں ان کے ساتھ اجے دیوگن اور سنجے دت اہم کرداروں میں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ تمنا نے اجے دیوگن کے ساتھ اس سے قبل فلم ”ہمت والا“ میں بھی کام کیا تھا، جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...