وزیراعظم کا دورۂ قطر، پاکستان نے 2 مشورے دیئے ہیں: جاوید چوہدری

جاوید چوہدری کا بیان
لاہور (ویب ڈیسک) صحافی جاوید چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ ’’پاکستان نے قطر کو مشورہ دیا ہے کہ خاموش نہ رہیں، عزت بحال کریں، دوسرا، آپ عالمی تعلقات میں بیلنس بنائیں ورنہ آنے والے دنوں میں آپ کے لیے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔‘‘ وہ این ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 3روزہ سرکاری دورے پر مصرروانہ
پاکستان کے مشورے
جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق پاکستان نے قطر کو مشورہ دیا ہے کہ آپ خاموش نہ رہیں، اگر اب خاموش رہے تو ایک نیو نارمل آئے گا، پھر بہانے بہانے سے آپ پر حملے ہوتے رہیں گے اور زندگی عذاب ہوجائے گی۔ آپ کے پاس اچھی معیشت اور ہتھیار موجود ہیں، اب اس پر چپ سادھی تو پھر اسرائیل آپ کی جان نہیں چھوڑے گا۔ آپ بولیں، ڈٹیں اور لڑیں، اپنی عزت بحال کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کی تربیت اور قومی دفاع
عالمی تعلقات میں بیلنس
صحافی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ عالمی تعلقات میں بیلنس بنائیں، صرف امریکہ کے پاس بیٹھے رہنے سے نقصان ہوگا۔ عالمی تعلقات میں بیلنس کام آتا ہے، روس اور چین کی طرف بھی جائیں۔ اگر یہ توازن برقرار نہ رکھا تو آنے والے وقتوں میں مسائل پیدا ہوتے رہیں گے۔ دوسرا، روز پر عائد پابندیوں کی وجہ سے روسی سرمایہ کار نئے مواقع تلاش کررہے ہیں، آپ اپنی منڈیاں کھولیں تاکہ روسی آکر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: کم عمری کی شادی سے متعلق بل کو مذہب سے متصادم قرار دینا بچوں کے حقوق کی نفی ہے: انسانی حقوق کمیشن
سماجی میڈیا پر ردعمل
پاکستان نے قطر کو 2 مشورے دیئے ہیں: ایک کہ اسرائیلی حملے کا جواب ضرور دیں ورنہ آپ کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔ دوسرا مشورہ معیشت پر دیا ہے کہ اپنی منڈی مزید ممالک کے لیے کھولیں اور بیلنس رکھیں۔ جیدا چنگڑ۔ جیدا کنجر جان بوجھ کر کرتا ہے یا کنجر واقعتاً ہِلا ہوا ہے؟ pic.twitter.com/rDqjxZX8Gt
— Waqar Khan (@Waqarkhan123) September 11, 2025
چین کے ساتھ تعلقات
جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان چونکہ چین کے زیادہ قریب ہے تو پاکستان قطر کے چین کے ساتھ تعلقات بھی استوار کراسکتا ہے۔