وفاقی بیورو کریسی اہم تبدیلیاں

وفاقی بیوروکریسی میں تبدیلیاں
اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی بیورو کریسی میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا
سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تبدیلی
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن ساجد بلوچ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان کی جگہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 22 کے افسر شاہد اقبال بلوچ کو نیا سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈسپوزل پر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کے دورے سے متعلق غیرمصدقہ خبر دینے پر جیواور خبردینے والے صحافی کی معذرت
دیگر اہم تقرریاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق سیکریٹری ایوان صدر محمد شکیل ملک کو 3 سال کیلئے فیڈرل سروس ٹریبانل ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل اور ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر سلطان محمد نواز ناصر کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو واپس کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ
آڈیٹر جنرل کے دفتر میں خدمات
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد طیب کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر کو واپس کی گئی ہیں۔
دیگر تقرریاں و تبادلے
ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر آفتاب امام کی خدمات ایف بی آر کو واپس کی گئی ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے سابق ڈی آئی جی سیکیورٹی اور پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر علی رضا کی خدمات اقوام متحدہ کے سپرد کی گئی ہیں۔ علی رضا کو اقوام متحدہ امن مشن کوسوو میں آپریشنل لائزن آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔