منشیات کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، 40 کاروائیوں میں 30 گرفتار، ایک اشتہاری ہلاک

پنجاب نارکوٹکس کنٹرول فورس کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے منشیات سے پاک صحت مند اور محفوظ پنجاب ویژن کے تحت نئی تشکیل دی گئی پنجاب نارکوٹکس کنٹرول فورس نے صوبے بھر میں منشیات کی سمگلنگ اور فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا
کریک ڈاؤن کی تفصیلات
دو ہفتوں کے دوران انٹیلی جینس کی بنیاد پر 40 کاروائیاں کرکے منشیات کے 30 سمگلر گرفتار کر لئے گئے جن میں 3 عورتیں بھی شامل ہیں۔ فورس کی کاروائیوں کے دوران اشتہاری ملزمان کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا جو 8 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ان میں 4 منشیات کے مقدمات اور 1 دفعہ 302 کا مقدمہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 13 شادیاں کرنے والی فرضی دلہنوں کا گینگ بے نقاب، کتنی خواتین گرفتار ہوئیں؟ جانیے
منشیات اور دیگر سامان کی ضبطگی
کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے دو ہفتے کے دوران 70 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لیں۔ اس کے علاوہ ممنوعہ بور کا اسلحہ، موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدی اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا۔
کاروائیوں کا دائرہ
کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال اور شیخوپورہ میں کاروائیاں کیں اور منشیات فروشوں کے خلاف 19 مقدمات درج کر لئے گئے۔