انجینئر محمد رمضان بٹ 3 سال کے لیے لیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

لیسکو کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تقرر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رمضان بٹ کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کو آئندہ 3 سال کے لیے لیسکو کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ انجینئر محمد رمضان بٹ رواں برس اپریل سے بطور سی ای او لیسکو خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی” بھارتی وزیراعظم مودی پاکستانی عوام کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے، ویڈیو وائرل
ریکارڈ ریکوری اور بجلی چوروں کا بے نقاب ہونا
چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر نگرانی لیسکو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ریکارڈ ریکوری کی اور با اثر بجلی چوروں کو بے نقاب کیا جس کا اعتراف وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری بھی کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قلات: دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کی کوشش،6 دہشتگرد ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں7 جوان شہید
ایمانداری اور عزم کا عہد
سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے اپنی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ادارے کی ترقی اور صارفین کی خدمت کے لیے ہمیشہ کی طرح دن رات کوشاں رہیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر نگرانی اور چیئرمین لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر عامر ضیاء کی قیادت میں لیسکو کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کا مشن جاری رہے گا۔
ملازمین کی فلاح و بہبود
انہوں نے لیسکو کے تمام آفیسرز اور ورکرز کو کمپنی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیح ہے۔