لاہور میں ڈاکہ ڈالنے کا ڈرامہ رچانے والا کورئیر کمپنی کا رائڈر گرفتار

کاہنہ میں نجی کوریئر کمپنی کی ڈکیتی کا ڈرامہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاہنہ کے علاقے میں نجی کوریئر کمپنی کے رائڈر کی خودساختہ ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری محبت نے خوشبو کی نرم حدوں کو چھو لیا
ملزم کی گرفتاری
پولیس نے کمپنی رائڈر فیصل شاد کو گرفتار کرلیا ، جو واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ ملزم نے کمپنی کی رقم اور امپورٹڈ پارسل ہتھیانے کے لیے جھوٹی 15 کال کی اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔
یہ بھی پڑھیں: کبیروالا میں قاری کی مسجد سے ملحقہ حجرے میں مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
تفتیش کا عمل
پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور واقعے کے متعلق دریافت کیا۔ تفتیش کے دوران ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا اور اعتراف جرم کرلیا۔
برآمد شدہ سامان
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم اور متعدد امپورٹڈ پارسل برآمد کرلیے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔