عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے قطر سمیت دیگر ملکوں سے دھمکی آمیز کالز آ رہی ہیں، میری اہلیہ کو کہا گیا کہ طلاق دیدیں، طیب بلوچ کا نجی ٹی وی میں انکشاف
درخواست کی تفصیلات
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست جمع کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا
ٹرائل کورٹ کا فیصلہ
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں نومبر 2024 میں بریت درخواستیں مسترد کیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے چیلنج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا جیسن گلیسپی کو فارغ کرنے کا فیصلہ، ذمہ داریاں کس کو دی جائیں گی؟ جانیے
اپیل کا عمل
درخواست میں کہا گیا کہ مسترد ہونے والی بریت درخواستوں کے خلاف اپیل 21 جنوری 2025 کو دائر کی گئی اور اس کی آخری سماعت 25 اپریل کو ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اپیل کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔
درخواست میں استدعا
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت درخواستوں پر فیصلے تک ٹرائل روکا جائے اور ٹرائل کورٹ کی جانب سے بریت درخواست مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔