عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈاکو کی فائرنگ سے 14سالہ بچہ جاں بحق

درخواست کی تفصیلات

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست جمع کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور

ٹرائل کورٹ کا فیصلہ

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں نومبر 2024 میں بریت درخواستیں مسترد کیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے چیلنج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں آر سی بی کی جیت کا جشن، بنگلور میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے

اپیل کا عمل

درخواست میں کہا گیا کہ مسترد ہونے والی بریت درخواستوں کے خلاف اپیل 21 جنوری 2025 کو دائر کی گئی اور اس کی آخری سماعت 25 اپریل کو ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اپیل کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔

درخواست میں استدعا

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت درخواستوں پر فیصلے تک ٹرائل روکا جائے اور ٹرائل کورٹ کی جانب سے بریت درخواست مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...