بحرین، کویت اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 5.3 فیصد اضافہ

پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب اور یواے ای کے علاوہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے دیگر رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 2ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متوقع برفباری، پی ڈی ایم اے پنجاب کی تیاریاں مکمل، مری میں سیاحوں کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں بحرین، کویت، قطر اور اومان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 599.9ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.3فیصد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا
پچھلی مالی سال کی معلومات
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جی سی سی ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 569.7ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اگست میں جی سی سی ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 303.9ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 296ملین ڈالراور گزشتہ سال اگست میں 281.3ملین ڈالرتھا۔