مقدس شخصیات کی توہین کا مقدمہ، انجینئر محمد علی مرزا کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی میں ایف آئی اے کا اقدام
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے مقدس شخصیات کی توہین کے مقدمے میں ملزم انجینئر محمد علی مرزا کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ڈاٹس کو جوڑیں اور تجزیہ کریں علی امین کے اقدامات سے کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہوا: محمد مالک
عدالت میں پیشی
ایف آئی اے ٹیم نے ملزم محمد علی مرزا کو کڑے پہرے میں راولپنڈی کچہری میں پیش کیا۔ سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے ملزم کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
تفتیش کا حکم
عدالت نے حکم دیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرکے اسے 19 ستمبر کو پیش کیا جائے۔ جسمانی ریمانڈ ملنے کے بعد ایف آئی اے ٹیم ملزم مرزا محمد علی کو لے کر روانہ ہوگئی۔