ایشیا کپ، پاکستان نے عمان کو ہدف دے دیا

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025
ابوظبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں کھیلے جانے والے ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 99 فیصد دولت انسانیت پر نچھاور، بل گیٹس کا بڑا فیصلہ
میچ کا آغاز
دبئی میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بدقسمت گھر جس میں ایک ہفتے میں 22 بار آگ لگ گئی، خوف و ہراس پھیل گیا
پاکستان کی اننگز
عمان کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔ گرین شرٹس نے عمان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: وہاڑی: ریسکیو 1122 نے سیلاب میں پھنسے 5 افراد کو بچا لیا
مرد میدان
محمد حارث نے شاندار 66 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 29 رنز بنائے۔ فخر زمان نے بھی اہمیت کا ثبوت دیتے ہوئے 23 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔
عمان کی بولنگ
عمان کی جانب سے عامر کلیم اور شاہ فیصل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔