میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

یوم شہادت میجر عزیز بھٹی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میجر عزیز بھٹی کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1965 کی جنگ کے ہیرو، میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شہدا کی قربانیوں کی یاد
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ وطن عزیز کی خاطر جاں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ قوم شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔