آرمی چیف کا قصور سیکٹر، جلالپور پیر والا اور ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ، متاثین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

آرمی چیف کا سیلاب متاثرین کے لیے عزم

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری اور بحالی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: PTI Protest: 11 KP Police Officers in Civilian Clothes Arrested

فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عمومی آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیر والا ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب کی موجودہ صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیز رفتار گاڑی نے بچوں کو سکول لیجانے والی موٹرسائیکل کو روند ڈالا، 6 سالہ بچی جاں بحق، 2 زخمی

ریسکیو اور امدادی کارروائیاں

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اور سول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔ آرمی چیف کو زمینی صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بچی کے ساتھ زیادتی؛ دو مرتبہ بری ہونے والے مجرم کو اپیل میں عمر قید کی سزا

حکمرانی اور عوامی ترقی کی اہمیت

شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں سول اور فوجی اداروں کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سول انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے اچھی طرزِ حکمرانی اور عوام دوست ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن، کونسی ریاستیں ریپبلکنز نے ڈیموکریٹس سے چھینیں؟

انفرا اسٹرکچر کی ترقی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ عوام کو بار بار آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے درکار تمام ضروری اقدامات، انفرا اسٹرکچر کی ترقی کو تیز کیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے تمام اقدامات کی حمایت کے حوالے سے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

متاثرین سے ملاقات

آرمی چیف سید عاصم منیر نے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی اور متاثرین کو دوبارہ آبادکاری اور بحالی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ فیلڈ مارشل نے ریلیف آپریشنز میں مصروف فوجی جوانوں، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور پولیس افسروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے، تیاری اور انتہائی مشکل حالات میں قوم کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...