بے حس بیٹیوں نے اپنے باپ کی موت کا وی لاگ بنا کر شیئر کر دیا، افسوسناک انکشاف

ویڈیو کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیٹیوں کے اپنے سگے باپ کی موت کا وی لاگ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے صارفین کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ ویڈیو کے دوران ہی باپ کی موت ہو جاتی ہے جبکہ یہ ایک دوسرے سے مذاق کر رہی ہوتی ہیں۔
واقعے کی منظر کشی
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بزرگ شخص کی موت کا وقت قریب تھا، اور یہ بہنیں اپنے والد کے قریب بیٹھیں ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کر رہی تھیں۔ وہ لوگوں سے درخواست کرتی ہیں کہ ہمارے یوٹیوب چینل کو لائیک اور سبسکرائب کر دیں۔ یہ کبھی اپنے والد کو عینک پہناتی ہیں اور کبھی اس کے تڑپتے جسم کا مذاق اڑاتی ہیں۔