ہری پوری میں افغان خاتون کے ساتھ 5 افغان پناہ گزین نوجوانوں کی اجتماعی زیادتی
پشاور میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقے کھلا بٹ ٹاؤن شپ میں شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی فساد کیس؛ انسداد دہشتگردی عدالت نے 20 ملزمان کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنادی
متاثرہ خاتون کا بیان
ڈان نیوز کے مطابق کھلا بٹ ٹاؤن شپ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون افغان شہری ہے اور ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں گینگ ریپ کے واقعے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ افغان پناہ گزین خاتون نے بتایا کہ اُس کا شوہر بیرون ملک ہے اور وہ کھلا بٹ ٹاؤن شپ کی نئی آبادی سیکٹر 3 میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے جبکہ متاثرہ خاتون کے پاس پاکستان کا ویزا بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترامیم: عمران خان نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے سامنے فوری اپیل کی
پولیس تفتیش
کھلا بٹ ٹاؤن شپ کے ایس ایچ او انسپکٹر صدیق شاہ نے زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعرات (11 ستمبر) کی شام پیدل کیمپ نمبر 16 (افغان کیمپ) میں رشتہ داروں سے ملنے جا رہی تھی کہ اچانک ایک نوجوان اسے قابو کرکے مکئی کے کھیت میں لے گیا، جہاں اس نے اپنا نام باچا بتایا اور زبردستی اس کے ساتھ زیادتی کی۔
یہ بھی پڑھیں: محفوظ پنجاب ویژن،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شیخوپورہ سیف سٹی کاافتتاح کر دیا
زیادتی کے بعد کی صورت حال
خاتون نے مزید بتایا کہ جب میں جانے کی تیاری کر رہی تھی تو پہلے سے موجود ملزم کے مزید 4 ساتھی بھی وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے بھی مجھے باری باری زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مزید کہا کہ مزاحمت کرنے پر ایک ملزم نے خاتون کو تھپڑ اور مکے بھی مارے جس سے خاتون کے چہرے اور ہونٹ پر زخم آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کا نوکریوں کیلئے عمر کی بالائی حد 15 سالہ رعایت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا
ملزمان کی شناخت
متاثرہ خاتون نے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے پانچوں ملزمان کی شناخت کر لی ہے، ملزمان افغان پناہ گزین ہیں، جن کے نام نادی، روزی، خان شیر، جاوید اور نصیر بتائے گئے ہیں۔ ایس ایچ او صدیق شاہ کے مطابق ٹراما سینٹر ہری پور میں تیار کی گئی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے واقعے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تفصیلی فرانزک رپورٹ بعد میں موصول ہوگی۔
قانونی کارروائی
انہوں نے بتایا کہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 375 اے کے تحت ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزمان کو (ہفتہ) 13 ستمبر کو جسمانی ریمانڈ کے لیے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔








